اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے پریس آفس کے مطابق مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایران کے ساتھ اسٹراٹیجیک تعلقات اور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے کچھ انتھا پسند اراکین نے صیہونی حکومت اور ایران مخالف دھڑوں کے زیر اثر اور اپنے آئندہ انتخابات کے لئے فائدہ اٹھانے کے لئے اس قرارداد کو منظور کروانے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کسی بھی سیاسی اور عالمی معیار و منطق کے مطابق نہیں ہے بلکہ تعصب اور نسل پرستی سے بھری تاریخ کی یاد دلاتی ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایران کے لئے ذمہ داریوں کا تعین نہیں کرسکتی۔ ترجمان وزارت خارجہ نے یورپ کو نصحیت کی کہ تعاون کی راہیں بند کرنے کےبجائے درک مشترک اور باہمی احترام و مفادات کے اصولوں پر مبنی اقدامات کرے۔
4 اپریل 2014 - 16:30
News ID: 600798
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یورپی پارلمینٹ کی قرارداد کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔